درہ آدم خیل کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

درہ آدم خیل کول مائن میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحقھئ|humnews.pk

کوہاٹ: کوہاٹ سے ملحقہ ادارے درہ آدم خیل میں واقع کوئلہ کی کان میں ایک اور حادثے کے نتیجے میں محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

کول مائن انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور کا تعلق شانگلہ سے ہے۔ اس سے قبل اخوروال میں واقع کوئلے کی کان میں گزشتہ روز ایک مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا تھا اوراس کی لاش ایک دن بعد ملبے سے نکالی گئی تھی۔

درہ آدم خیل میں موجود کوئلے کی کانوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین حادثے ہوچکے ہیں جن میں 13 محنت کش جاں بحق اور تین زخمی ہوچکے ہیں۔ ان جان لیوا حادثوں کے باوجود ناکارہ کوئلے کی کانوں میں کام بدستور جاری ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں واقع زیادہ تر کانیں تو ادارہ برائے معدنیات اور قدرتی وسائل کے تحت رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کی ایک بڑی تعداد غیر قانونی ہے اور وہاں سے کوئلہ نکالا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں