وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب آج ہر شعبے میں بازی لے گیا ہے،پنجاب کی ترقی کواللہ کے فضل سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
پنجاب ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس افسران ملک کافخرہیں، پنجاب پولیس میں شامل ہونے والی ہونہار بیٹیو ں پر فخر ہے ،صوبے کی بیٹیاں ہونہار اور باہمت ہیں۔
الیکشن کا فیصلہ عوام کرتے ہیں ریاست نہیں، پیپلز پارٹی شکست تسلیم کرے، مریم نواز
لیڈی پولیس کیڈٹس نے اپنی تربیت کے دوران سخت محنت کی ،ڈی جی خان، ملتان اوربہاولپورسےپنجاب کی بیٹیاں پولیس میں شامل ہوئی ہیں،پنجاب پولیس میں 6ہزارسےزائدخواتین خدمات انجام دے رہی ہیں،لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس بھی ایک خاتون ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب آج ہرشعبے میں ترقی کر رہا ہے،پنجاب گورننس اورترقی میں سب سےآگےہے،صوبے کی ترقی کوکوئی طاقت نہیں روک سکتی،پنجاب میں خواتین ہرشعبےمیں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں،صوبے کوبہنوں اوربیٹیوں کےلیےمحفوظ بناناہے۔
آج پنجاب خواتین کےلیےمحفوظ جگہ ہے،چند گھنٹوں کے اندر اب جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا جاتاہے ،صوبے میں سیف سٹی کےباعث مجرموں کےپاس چھپنےکی جگہ نہیں۔
مریم نواز کا بڑا تعلیمی پیکیج، ہر تحصیل میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس قائم کرنے کا اعلان
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس پیشہ ورانہ اندازمیں جرائم کےخاتمے کیلئے مؤثرکردارادا کر رہی ہے،وردی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے ،صوبے میں آج جرائم کی شرح کم ترین سطح پر ہے ،پنجاب کی کامیاب گورننس کی مثال ہرجگہ دی جا رہی ہے۔
خواتین ملکی ترقی میں مردوں کےشانہ بشانہ کردار ادا کر سکتی ہیں،ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری مستقبل میں سود مند ثابت ہوگی۔
