انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی،ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست سے قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اتار چڑھاؤآیا۔
ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی ترقی ہوئی،بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں چار درجہ ترقی سے 15 ویں نمبر پر آگئے،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آٹھ درجہ تنزلی سے ٹاپ ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ، وہ 18 ویں نمبر سے 26 ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے کرکٹ 40 اوورز کی ہو جائے گی؟ آئی سی سی اجلاس میں تجویز زیر غور
رینکنگ میں سعود شکیل کی تین درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ 23 ویں نمبر پر آگئے،سلمان علی آغا چار درجہ تنزلی سے 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔
ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں محمد عباس نے بڑی چھلانگ لگائی ،نئی رینکنگ میں وہ 9 درجہ ترقی کے بعد 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے،نعمان علی کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے،ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی سولہویں پوزیشن برقرار ہے،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے،بھارتی کپتان شبمن گل ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی سے پہلے نمبر پر آگئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ، وہ 8 ویں نمبر پر چلے گئے،حارث رؤف ایک درجہ ترقی سے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے،ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا اور ابرار احمد کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی سے دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے،بھارتی کھلاڑی ایشان کشن ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں ابرار احمد کا دوسری اور محمد نواز کا دسواں نمبر برقرار ہے،افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں صائم ایوب کی دوسری اور محمد نواز کی دسویں پوزیشن برقرار ہے ، زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندراجڈیجہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، جنوبی افریقا کے مارکو جینسن دوسرے ، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی نئی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی سرفہرست ہیں ، بنگلا دیش کے مہدی حسن مرزا کی دوسری پوزیشن ہے ، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

