وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، مصدق ملک، میاں محمد معین وٹو، سینیٹر محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پہنچے جہاں این ڈی ایم اے کے حکام نے انہیں بریفنگ دی ۔
اس موقع پروفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اورمتعلقہ اداروں نے مؤثرارلی وارننگ سسٹم پرکام کیا،بروقت معلومات کی فراہمی سے عوام کوپیشگی آگاہ کیاجارہا ہے۔
شدید بارشیں، این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ
رواں سال مون سوم بارشوں کے حوالے سے حکومتی ردعمل مؤثر رہا،وفاقی حکومت نے ارلی وارننگ سسٹم کےلیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ کام کیا۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنا مقدمہ عالمی سطح پرلےگئے،موسمیاتی تبدیلی سے وہ ممالک متاثر ہورہےہیں جواس کےذمہ دار بھی نہیں۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،دیامر بھاشاڈیم جیسے منصوبے پانی ذخیرہ کرنے کی استعدادبڑھائیں گے۔
مون سون کے دوران صوبوں سے رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں ، وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ بڑھتی آبادی اورموسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں،عالمی بینک کےتعاون سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پرکام جاری ہے،موسمیاتی تبدیلی اورآبادی کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم ضروری ہے،۔
تباہ کن سیلاب کے معیشت پرسنگین اثرات مرتب ہوئے ،ناگہانی آفات میں تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مون سون سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات شروع کردیئے تھے،اموات سیلاب سے نہیں بلکہ انفراسٹرکچرکےگرنے سے ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈنگ الرٹ، پہاڑی علاقوں میں احتیاط کی ہدایت
وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی روزانہ میٹنگ کررہی ہے،سیلاب اورحدت بڑھنے کےنقصانات سے بچاؤکےلیے اقدامات جاری ہیں،بروقت ریسکیواینڈریلیف سےسیلاب کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے،زرعی شعبے کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجارہا ہے۔
