نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بیٹنگ اور تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 87 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، گلین فلپس نے بھارتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 49 گیندوں پر 107 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے نتیش کمار کے ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے۔
مائیکل بریسویل نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 25 گیندوں پر 65 رنز بنائے، فن ایلن نے 17 گیندوں پر 31 رنز اسکور کیے۔
260 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 27 اور نامن دھیر نے 28 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو فشر اور مچل سینٹنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
🚨 GLENN PHILLIPS SMASHED 30 RUNS IN 5 BALLS 🚨
1ST Balls – Six
2nd Balls – Six
3rd Balls – Six
4th Balls – Six
6th Balls – SixGlenn Phillips smashed 30 Runs in 5 balls against Nitish Kumar Reddy 🤯 https://t.co/4xSioDJjrd
— VIKAS (@Vikas662005) October 30, 2026
گلین فلپس کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 107 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کی بڑی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ سیریز میں بھارت کو 3-1 سے برتری حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی 4 وکٹوں سے کامیابی
22 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔
گلین فلپس نے ناقابلِ شکست 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز کامیابی
24 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، گلین فلپس نے 70 جبکہ بیون جیکبز نے 58 رنز اسکور کیے۔
بھارت نے 181 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا، تلک ورما نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے یہ مقابلہ 4 وکٹوں سے جیتا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی
27 اکتوبر کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے ناقابلِ شکست 89 جبکہ فن ایلن نے 40 رنز بنائے۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے محض 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ ابھیشیک شرما نے صرف 38 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔



