ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا اور فی تولہ و 10 گرام سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 10 گرام سونا 4 ہزار 373 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے کا ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کے باعث زیورات خریدنے کے خواہش مند افراد کو بھی ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں کی نظریں عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر مرکوز ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ اور مقامی کرنسی کی قدر سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تبدیلی کا اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پڑتا ہے۔



