وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کے تحت ڈیزل مہنگا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر 2026 سے ہوگا اور یہ 2 نومبر 2026 تک مؤثر رہیں گی۔
اس طرح آئندہ تین روز کے دوران پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 377 روپے 91 پیسے ادا کرنا ہوں گے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اوردیگر اخراجات میں تبدیلی کے مطابق کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ، حکومتی ٹیکس اور لیویز بھی صارفین کے لیے مقرر کردہ حتمی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔



