نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 attended a dinner meeting hosted by Egypt’s Minister of Foreign Affairs, Immigration and Egyptian Expatriates, Dr. Badr Abdelatty, on the eve of the ASEAN Regional Forum #ARF2026 in Manila.
The two… pic.twitter.com/NFi3smFkU8
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 22, 2026
ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں دونوں ممالک نے تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے علاقائی عدم استحکام کے عالمی سمندری تجارت، توانائی کے تحفظ (انرجی سیکیورٹی) اور بین الاقوامی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مقبوضہ مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف تشدد اور غیر قانونی آبادکاری کو مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
معرکہ حق میں افواج نے جدید خود مختار نظام اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، وزیراعظم
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ہونے والے آر فور (R4) مشاورتی اجلاس کے تناظر میں خطے میں امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
