ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ پر اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کا خیر مقدم کیا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا،ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اس موقع پر موجود تھے۔
Iranian Interior Minister Eskandar Momeni arrived in Islamabad on an official visit, where he was received by Interior Minister Mohsin Naqvi. During the visit, Momeni is scheduled to meet Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir.… pic.twitter.com/7hhXFkclIB
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) July 20, 2026
ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کے وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا،علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔
بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات ہوئی ، ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی محسن نقوی سے دوبارہ ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔
پاکستان ایران تجارتی ڈیٹا میں تضادات سامنے آگئے
پاکستان اور ایران کے تعلقات فقیدالمثال ہیں۔پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔
