پاکستان نے ورلڈ اسکواش جونیئر انڈیویجوال چیمپئن شپ 2026 میں فاتحانہ آغاز کیا جہاں پاکستان کے چاروں کھلاڑی اپنے اپنے میچز جیت کر راونڈ آف 32 میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق راونڈ آف 128 میں نعمان خان نے نیوزی لینڈ کے ویہن چٹہوری کو 6-11، 6-11 اور 3-11 سے ہرا دیا،راونڈ آف 64 میں نعمان خان نے جاپان کے رین ماکینو کیخلاف 5-11، 5-11 اور 4-11 سے کامیابی حاصل کی۔
انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے
راونڈ آف 128 میں یحیحی خان نے سوئٹزرلینڈ کے مورس فرے کو 4-11، 5-11 اور 5-11 سے شکست دی،راونڈ آف 64 میں یحیحی خان نے جاپان کے شو تاکاہاشی 6-11، 11-8، 12-14 اور 9-11 شے ہرادیا۔
راونڈ آف 128 میں عمیر عارف کو سری لنکا کے متیشا وجے سکارا کیخلاف واک اوور ملا،راونڈ آف 64 میں عمیر عارف نے مکاو کے کاہے لے کو 8-11، 3-11 اور 2-11 سے ہرا دیا۔
نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ، پاکستان نے فائنل جیت لیا
راونڈ آف 64 میں عبداللہ نواز نے جرمنی کے کورینٹین بونیور کو 5-11، 8-11 اور 5-11 سے شکست دی،
یاد رہے کہ اسکواش کے عالمی مقابلے کینیڈا کے شہر نیاگرا میں کھیلے جارہے ہیں،اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
