بھارت کی شمال مشرقی ریاست سکم میں دھماکے کی وجہ سے زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبے کی سرنگ منہدم ہوگئی جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد سرنگ میں پھنس گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حادثہ پیر کے روز پیش آیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق حادثہ ریاستی ملکیت کے پن بجلی منصوبے کے لیے دریائے تیستا پر تعمیر کی جانے والی سرنگ میں پیش آیا۔
سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر راجیو روکا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق 25 سے 27 افراد سرنگ میں پھنس گئے تھے، جن میں سے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
सिक्किम लैंडस्लाइड: 9 लोगों की मौत, कई मजदूर फंसे
हाइड्रोइलेक्ट्रिक पावर प्रोजेक्ट के लिए बन रही सुरंग के ढहने से हादसा। लैंडस्लाइड की वजह से सुरंग का एंट्री गेट बंद हो गया।
गैस रिसाव की आशंका भी जाहिर की जा रही है। जिसके बाद कई एजेंसियां मौके पर बचाव कार्य में जुटी हुई हैं।… https://t.co/gBeuv0nE3s pic.twitter.com/LDRgdLl7M4
— RT Hindi (@RT_hindi_) July 21, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ گرنے کا واقعہ غالباً ایک دھماکے کے باعث پیش آیا، تاہم دھماکے کی اصل وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ راجیو روکا کے مطابق “دھماکہ سرنگ کے انتہائی اندرونی حصے میں ہوا، جس کے باعث اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے، تاہم بظاہر یہ قدرتی نوعیت کا واقعہ معلوم ہوتا ہے”۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین چٹانوں سے خارج ہونے والی زہریلی میتھین گیس امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہے، جس کے باعث صرف آکسیجن سے لیس خصوصی ٹیموں کو سرنگ کے اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
راجیو روکا کے مطابق بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم سرنگ کے اندر گیس کی بڑی مقدار موجود ہونے کے باعث کام انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کان کنی کے حادثات سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والی ایک خصوصی ٹیم کو بھی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
Gas Leak Reported Inside Samardung Tunnel in South Sikkim; Rescue Operation Underway After Landslide
Namchi, July 20: A major rescue operation is underway after a suspected gas leak was reported inside the Samardung Tunnel in South Sikkim following a landslide, with several… pic.twitter.com/RPeKd8M4lr— The Voice of Sikkim (@tvsikkim) July 20, 2026
بھارت میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کے دوران حادثات غیر معمولی نہیں، تاہم ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں تیزی سے بڑھتے ترقیاتی منصوبوں نے اس نازک ماحولیاتی نظام میں قدرتی آفات اور حادثات کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2023 میں شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ہمالیائی شاہراہ کی ایک سرنگ منہدم ہونے کے بعد 41 مزدور 17 روز تک اندر پھنسے رہے تھے، جنہیں بعد ازاں کامیاب امدادی کارروائی کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
