فیفا نے ورلڈکپ کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کردی۔نئی عالمی چیمپیئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئی،رنر اپ میسی کی ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

فیفا آفیشل ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ
فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے،برازیل اور مراکش کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال 2 درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر چلی گئی،میکسیکو ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی۔
فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ناروے کی ٹیم نے لمبی چھلانگ لگائی ، 12 درجے ترقی پا کر 19ویں نمبر پر آگئی۔
فیفا کی جانب سے جاری کی گئی مکمل رینکنگ
یاد رہے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
