وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ کے ترقیاتی اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان کی موجودہ پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد۔ 20 جولائی 2026.
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا… pic.twitter.com/TKiWpYYCDn
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 20, 2026
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی مؤثر رابطے اور بہتر ہم آہنگی کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ قومی ترقی کے اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔
ملاقات میں قومی ترقی کے مختلف پہلوؤں، مستقبل کی منصوبہ بندی اور ملک کی معاشی و ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
