واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے میزائل حملوں میں 2 امریکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا کہ اردن میں ایرانی حملوں میں ایک فوجی اہلکار لاپتہ ہے۔ جبکہ 4 فوجی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی فوجی اہلکار معمولی زخمی تھے جنہیں علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
امریکی فوج کی جانب سے لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے، جبکہ حملوں کے بعد خطے میں امریکی تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکا کی الازرق ائیر بیس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اردن میں الازرق ائیربیس کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، حملے میں بیس پر 2 فائٹر جیٹس اور 3 امریکی طیارے تباہ کیے، جبکہ حملے میں بیس پر فائٹر جیٹ شیلٹرز، پارکنگ ریمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کرنے کا اعلان
روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس حملے سے پہلے امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کرایا گیا تھا۔
