ترکش ایئر کی استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود میں فنی خرابی کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی طور پر باکو ایئرپورٹ پر اتار لی گئی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے جبکہ طیارے کی تکنیکی جانچ اور مرمت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈومینیکن ریپبلک، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز’’TK-710‘‘ استنبول سے اسلام آباد کے لیے روانہ تھی کہ دورانِ پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود میں طیارے کو تکنیکی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے فوری طور پر احتیاطی اقدام کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’’Flightradar24‘‘ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ طیارے کو ’’گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (GNSS) کے سگنلز کی فراہمی میں خلل پیش آیا، جس کے باعث پائلٹ نے قریبی محفوظ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔
TK710, Istanbul-Islamabad, has just diverted to Baku after squawking 7700. The aircraft is now taxiing toward the terminal area after a safe landing.https://t.co/pLP8TmxRQW pic.twitter.com/qyeinL5jgH
— Flightradar24 (@flightradar24) July 16, 2026
ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی ہدایات کے مطابق ایئربس’’A330‘‘طیارے کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے’’حیدر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘‘ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
لینڈنگ کے فوراً بعد تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے طیارے سے اتار کر ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی مکمل تکنیکی جانچ اور خرابی دور کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ پرواز کو دوبارہ روانہ کیا جا سکے۔
پی آئی اے پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ایئرلائن حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکش ایئر کی یہ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی تھی، تاہم فنی خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کے باعث پرواز میں تاخیر ہوگئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق دورانِ پرواز کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ بین الاقوامی فضائی حفاظتی اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے تاکہ مسافروں اور عملے کی جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی مسافر طیارے کادوران پرواز انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ
اس واقعے میں بھی پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی کے باعث طیارہ بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا، جس سے کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔
