سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 4 ڈالر اضافہ ہونے کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 30 ڈالر تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.34 ڈالر کمی کے بعد 56.76 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں فی تولہ 134 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 6 ہزار 155 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی 115 روپے کمی سے 5 ہزار 276 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل دیکھا جا رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، بین الاقوامی معاشی و جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی جانب بڑھتا رجحان شامل ہیں۔
