ماہ صفر کا چاند کب نظرآئیگا؟سپارکو نے پیش گوئی کردی۔
سپارکو کے مطابق صفر 1448 ہجری کا نیا چاند آج دوپہر(منگل) 2 بجکر 44 منٹ پر پیدا ہوگا،کل 15جولائی(بدھ) کی شام صفر کے چاند کی رویت کے امکانات روشن ہیں۔
سپارکو نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
کل 15جولائی کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق یکم صفر 1448 ہجری بروز جمعرات 16 جولائی متوقع ہے،صفر کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے، یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔
عدالت نے عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر سے متعلق درخواست نمٹا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند چاند دیکھا جا سکے گا، کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔
ماہ صفر اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے۔ چاند سے متعلق حتمی اور سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ فلکیاتی ڈیٹا سے رویت کے امکانات کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
