امیر جے یو آئی (ف) کو متنازع بیان مہنگا پڑگیا، فیاض الحسن چوہان بھی نامناسب الفاظ پرمولانا فضل الرحمان پر برس پڑے۔
واضح رہے کہ مولانا کو ہفتے کے روز قصور میں تحفظِ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس سے کی گئی ایک متنازعہ تقریر کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
خطاب میں انہوں نے نہ صرف عسکری حلقوں پر سیاست میں مداخلت کا الزام لگایا بلکہ شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت متعدد حکومتی رہنماؤں نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
اب اس حوالے سے ترجمان آئی پی پی فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا،جنگ میں پوری قوم متحد ہوکرافوا ج پاکستان کےساتھ کھڑی ہوئی۔
عبرتناک شکست کےبعد بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،افواج پاکستان کے افسران اورجوان مادروطن کےلیے قربانیاں دے رہےہیں۔
شہدائے وطن اور ان کے عظیم خاندانوں کی لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے شہداسے متعلق افسوسناک بیان دیا،ان کے بیان سے ہرپاکستانی کادل دکھا ہے،مولانافضل الرحمان نے افواج کیخلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے۔لوگوں کوجمہوریت کے نام پربےوقوف بنایاجارہاہے،میجرعدنان حیدرنے وطن کی خاطر جان قربان کی۔
