سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں 21 سال بعد ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ کو دیکھ کر ٹیم میں ایک اسپینر شامل کیا ہے۔انگلینڈ کیخلاف آج کے میچ میں پاکستان ٹیم میں2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے رضا اللہ اور شاداب خان کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رضا اللہ ون ڈے کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرینگے ۔
Two changes to our team for today, with Razaullah making his ODI debut 🇵🇰💫
#PAKvENG | #PinkDay | #CricketKaJashan https://t.co/hzdTDw88ts
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 25, 2026
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ ٹاس جیتنے پر ہم بھی بیٹنگ کرتے۔انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، جوش ٹونگ باہر ہوگئے جبکہ ہنری کروکوم اپنا ڈیبیو کریں گے۔ عادل رشید بدستور ٹیم سے باہر ہیں۔
بریسٹ کینسرآگاہی مہم کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں نے آج گلابی کٹ پہن رکھی ہے۔
یاد رہے سہ ملکی سیریز کے پہلے 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے جہاں پاکستان نے اپنے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، سری لنکا ایک میچ میں فاتح رہا دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ اپنے پہلے دونوں میچز ہارا۔


