امریکی افواج نے مسلسل تیسری رات ایران پر شدید حملے کئے ہیں جس میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
امریکی فوج کے مطابق مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر کارروائی کی گئی ، صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کیخلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا۔
ایران کا پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز تباہ کر دیں گے ، ٹرمپ کی دھمکی
یہ حملے ایرانی افواج کو بھاری نقصان پہنچاتے رہیں گے،حملوں کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے ۔
بعدازاں امریکی سینٹ کام نے بتایا کہ ایران کے خلاف تازہ فضائی کارروائی مکمل کر لی ہے ، کارروائی5گھنٹے جاری رہی،فوجی اہداف کونشانہ بنایا۔
بوشہر، چاہ بہار، جاسک، کنارک، ابوموسیٰ اور بندر عباس میں حملے کئے، حملوں کامقصدتجارتی جہازوں پر حملوں کی ایرانی صلاحیت کو کمزور کرناہے۔
امریکا کی ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، عراقچی کا ردعمل سامنے آ گیا
ایرانی ساحلی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات پر نشانے والے ہتھیار استعمال کیے، اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں،امریکی افواج مکمل جنگی صلاحیت کی حامل ،چوکس اور ہر وقت تیار ہیں۔
ادھر ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا نے بوشہر کے مختلف علاقوں کوایک بارپھر نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں2 خلاف ورزی کرنے والےسپر ٹینکروں کو ناکارہ بنا دیا ،آئل ٹینکرز نے بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔
ایران کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی
امریکا جہازوں کو غیر قانونی راستہ استعمال کرنے پر اکسا رہا ہے،جارح دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو نقصان ہوگا، آبنائے ہرمز کھولنے میں تاخیر سےعالمی توانائی کا بحران شدت اختیار کرے گا۔
