اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اپنے دورہ لندن کے موقع پر برطانوی حکومت کے اعلیٰ حکام اور عالمی اداروں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست 2026 تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور پاکستان کے لیے دفتر خارجہ و ترقیاتی امور کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیر اعظم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی بحری سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 arrived in London today ahead of his official visit to the United Kingdom from 24 to 28 August 2026.
High Commissioner of Pakistan to the United Kingdom, Mr. Tipu Usman @TipuUsman, received the Deputy… pic.twitter.com/8k28NLUr0L
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 23, 2026
یہ بھی پڑھیں: حج 2027 کے عازمین پر نئی پابندی لاگو کر دی گئی
اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ دورے کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بھی اہم تبادلہ خیال متوقع ہے۔
