جہلم: 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا پاکستان پہنچ گئیں، اسلام قبول کرنے کے بعد کھیوڑہ کے 34 سالہ پاکستانی شہری عادل شہزاد سے شادی کرلی۔
دونوں کی ملاقات تقریباً تین سال قبل فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ دوستی سے محبت میں تبدیل ہوگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانا مرینا اور عادل شہزاد کی پہلی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی۔
دونوں کے درمیان فیس بک پر رابطہ قائم ہوا اور آن لائن دوستی کا سلسلہ جاری رہا، بعد ازاں دونوں ایک دوسرے کے قریب آتے گئے اور یہ تعلق ایک سنجیدہ رشتے میں تبدیل ہوگیا۔
عادل شہزاد کے مطابق سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی ان کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی گئی اور بالآخر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ امریکی خاتون اپنے پاکستانی دوست سے شادی کے لیے پاکستان پہنچیں، جہاں دونوں نے شادی کرلی۔
روزانا مرینا نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی اور رضامندی سے پاکستان آئی ہیں اور عادل شہزاد سے اپنی مرضی سے شادی کی ہے، امریکی خاتون نے واضح کیا کہ پاکستان آنے اور شادی کرنے کا ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔
دنیا نیوز کے مطابق شادی سے قبل روزانا مرینا نے اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے عادل شہزاد سے نکاح کیا۔واضح رہے کہ دونوں کے درمیان عمر کا تقریباً 24 سال کا فرق ہے، جبکہ امریکی خاتون نے پاکستان آکر نہ صرف پاکستانی شہری سے شادی کی بلکہ شادی سے قبل اسلام بھی قبول کیا۔
گوریاں پاکستانی لڑکوں پر مرنے کا سلسلہ جاری، امریکی روزانا مرینا گیبریلے کی فیس بک پر تین سال قبل پاکستانی نوجوان عادل سے دوستی ہوئی، اس کے پیچھے کھیوڑہ پہنچی، اسلام قبول کیا اور دونوں نے نکاح کرلیا۔ https://t.co/l57ieLNxeq pic.twitter.com/m1OWKvt3Fa
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) August 22, 2026
رپورٹس میں روزانا مرینا کی عمر کے حوالے سے تضاد بھی سامنے آیا ہے، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ان کی عمر 51 سال بتائی ہے جبکہ دیگر نے امریکی خاتون کی عمر 58 سال رپورٹ کی ہے، اسی طرح عادل شہزاد کی عمر بعض رپورٹس میں 34 اور بعض میں 35 سال بیان کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون شادی کے چند روز بعد واپس امریکا روانہ ہوں گی۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں اور غیرملکی خواتین کے درمیان تعلقات اور شادیوں کی متعدد خبریں سامنے آچکی ہیں، تاہم یہ شادی اس لیے اہم ہے کہ امریکی خاتون خود پاکستان پہنچیں اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کی۔

