عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 0.23 ڈالر یا 0.26 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 87.06 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 0.61 ڈالر یا 0.65 فیصد اضافے سے 94.39 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ اماراتی تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2.42 ڈالر یا 2.39 فیصد بڑھ کر 103.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھی اور 0.040 ڈالر یا 1.46 فیصد اضافے کے بعد 2.773 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر درآمدی ممالک پر بھی پڑتا ہے، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت اور بالآخر مقامی ایندھن کی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کیا جاتا ہے، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 22 اگست سے 24 اگست تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، اس سے قبل ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر تھی۔

