نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی منفرد فتح دیکھی ، اس کامیابی کے بعد عالمی برادری پاکستان کی صلاحیتوں کی معترف ہو گئی ہے۔
لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں غسل مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صدرِ مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے وہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطا کیا ہے۔ آج پاکستان کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور دنیا پاکستان کو ’’پیس میکر‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ جو کوئی پاکستان کو بری نظر سے دیکھے گا، اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو رسوائی کا سامنا ہے۔
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی پس پردہ سفارت کاری سے امریکا ایران معاہدہ ممکن ہوا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ، ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک سب نے ملک کے ایٹمی پروگرام میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن کے قیام کے لیے دن رات محنت کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کرکے خطے میں امن کے لیے بھرپور کوششیں کیں ، پاکستان نے 47 سال بعد ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا۔
ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم نہیں کی جا رہیں ، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کی پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی ، مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہونے والا پاکستان دنیا کا واحد ملک تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مزید مضبوط بنانا ہے۔ ماضی کے منفی فیصلوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر دوبارہ پٹری پر ڈالا۔
