صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وقت سے پہلے کھولنے پر انتظامیہ کو سخت انتباہ جاری کردیا۔
پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں 24 اگست سے پہلے اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔رانا سکندر حیات کے مطابق طلبہ کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ایک ماہ کے لرننگ کیمپس لگانے کی اجازت دی گئی تھی، جن کا مقصد طلبہ کے سیکھنے کے نقصان کو پورا کرنا تھا۔
Alert 🚨
With All Due Respect No Public Or Pvt School To Open Before The 24th Of August(Notified summer Holidays).
We Allowed One Complete Month in the Summer Break for Remedial Learning Camps To make up for the Learning Loss of Students.— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 7, 2026
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لرننگ کیمپس کا مقصد باقاعدہ تعلیمی سال کا آغاز کرنا نہیں بلکہ طلبہ کو ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ 24 اگست سے قبل کلاسز کے آغاز سے متعلق زیرِ گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کرے اور طلبہ کو گرمیوں کی تعطیلات کا مقررہ دورانیہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے اسکول مالکان اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں اور 24 اگست سے قبل معمول کی تدریسی سرگرمیاں شروع نہ کریں۔
میٹرک امتحانات میں سکھ طالبعلم کی نمایاں پوزیشن
حکومتِ پنجاب نے والدین اور طلبہ کو بھی خبردار کیا ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے متعلق غیرمصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور صرف حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری شیڈول کو ہی حتمی سمجھیں۔
