اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.6 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں سال بہ سال 13.0 فیصد اور ماہ بہ ماہ 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر کا بیشتر حصہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے موصول ہوا۔
ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ،وزیراعظم کااظہارتشکر
رپورٹ کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ 91 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سعودیہ عرب سے آئے، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 73 کروڑ 73 لاکھ ڈالر یو اے ای سے بھیجے گئے، دیگر خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بھیجھے گئے۔
پاکستانیوں نے برطانیہ سے 55 کروڑ 55 لاکھ ڈالر، یورپی یونین سے 46 کروڑ اور امریکا سے 32 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں 13 فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے مفت ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ترسیلات میں ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر بھی 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مثبت کردار لائق تحسین ہے۔
