وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ 40 روزہ لانگ حج اسکیم کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ وزارت مذہبی امور کا مجاز بینکنگ پارٹنر مقرر کر دیا گیا ، عازمین گھر بیٹھے پاک حج ایپ کے ذریعے چندمنٹ میں ادائیگی مکمل کرسکیں گے۔
پاکستان میں پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ 20 سے 25 روزہ شارٹ حج اسکیم کا پیکیج 13 لاکھ روپے ہو گا ، سرکاری حج اسکیم 2027 کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں مختص ہیں، نشستیں مکمل ہونے پر رجسٹرڈ عازمین کو اگلے سال کی ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈیجیٹل نظام کا مقصد عازمین کو طویل قطاروں، غیر ضروری سفر اور اضافی اخراجات سے بچانا ہے، ڈیجیٹل نظام عازمین کے سرمائے کا تحفظ، شفافیت اور یکساں سہولت یقینی بنائے گا، پرائیویٹ عازمین بھی صرف حج ایپ یا پورٹل کے ذریعے آرگنائزر اور پیکیج کا انتخاب کریں گے۔
عازمین حج 2027 کے لیے پاسپورٹ تجدید کے عمل میں سہولت فراہم
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہو گی اور منتخب حج پیکیج کی 50 فیصد رقم پہلی قسط میں جمع کرانا لازمی ہو گی۔
