اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ سفارتی مذاکرات کے ذریعے حل ہو یا کسی معاہدے کے بغیر، اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایران کیساتھ کوئی معاہدہ ہو یا نہ ہو، جب تک وہ اسرائیل کے وزیراعظم ہیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے طویل عرصے سے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے جبکہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے قرار دیتا رہا ہے۔
نیتن یاہو کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے جوہری پروگرام اور خطے میں کشیدگی کے حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ان کی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، اسرائیل اس معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
امریکا کی جانب سے عبوری معاہدے کی خلاف ورزی تک بات چیت نہیں ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ
نیتن یاہو کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کسی بھی پیش رفت پر اسرائیل کی جانب سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایرانی جوہری پروگرام پہلے ہی عالمی سطح پر تنازع کا باعث ہے اور اس معاملے پرایران، اسرائیل اور مغربی ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
