امریکی ٹی وی سیریز ڈیوکس آف ہیزرڈ میں کوٹر ڈیوِنپورٹ کا مشہور کردار ادا کرنے والے معروف اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بین جونز کی اہلیہ الما ویئٹر نے اتوار سوشل میڈیا کے ذریعے اداکار کے انتقال کرتے ہوئے بتایا کہ بین جونز اپنے گھر میں موجود تھے جہاں انہیں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔
اہلیہ نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ’’بین جونز نے بھرپور زندگی گزاری اور انہیں بہت سے لوگوں نے محبت دی، مگر آج میں نے اپنی زندگی کی محبت کھو دی۔‘‘
بالی ووڈ کے معروف اداکار پردیپ راوت انتقال کر گئے
بین جونز نے ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیوِنپورٹ کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔ یہ کردار سیریز کے مرکزی کرداروں میں شمار ہوتا تھا اور بین جونز کی اداکاری نے انہیں امریکی ٹیلی ویژن پر نمایاں مقام دلایا۔
اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ان کے ساتھی اداکار ٹام وپٹ نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ٹام وپٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’شو نے اپنی کاسٹ کے ایک اہم رکن کو کھو دیا اور میں نے ایک اچھا دوست کھو دیا۔‘‘
