پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جبکہ مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمان اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔
ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر،پی پی کے عمران ندیم اسپیکرگلگت بلتستان اسمبلی منتخب
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ بلا مقابلہ انتخاب نے ثابت کیا پیپلز پارٹی وفاق اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔
گلگت بلتستان میں تاریخی سیاسی کامیابی بلاول بھٹو کے وژن کا نتیجہ ہے،بلا مقابلہ جیت گواہی ہے کہ عوام اور نمائندے پیپلز پارٹی کی قیادت پر متحد ہیں۔امید ہے نئی حکومت خطے میں ترقی، امن اور روزگار کیلئے اقدامات کرے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بھی امجد حسین کو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی پی کی کامیابی عوام کے اعتماد اور جیالوں کی محنت کا مظہر ہے، یہ کامیابی پیپلز پارٹی کے وژن اور عوامی خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کا گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان
گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے،عوام نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،کارکنان کا انتخابی عمل میں جذبے اور لگن کے ساتھ کردار قابل تحسین ہے۔
امجد حسین گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرینگے،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق، جمہوریت اور محروم طبقات کی آواز بنی ہے۔
