استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں کی گلگت بلتستان میں مختلف آئینی عہدوں پر حمایت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں مشترکہ حکومت سازی کی دعوت دے دی۔عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کر لی۔
صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی،وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور دیگر عہدوں کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کریں گے۔
بلاول بھٹو کا امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
