ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا 19 ستمبر کو

ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا کب ہوگا | urduhumnews.wpengine.com

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کے لیے خوش خبری


لاہور: 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ میں شریک ٹیموں کے گروپ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں جب کہ چھٹی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ سے منتخب ہوگی۔

گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے علاوہ ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی۔ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

ملایشیا، ہانگ کانگ، نیپال اور اومان کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی جس کا فائنل چھ ستمبرکو کھیلا جائے گا اور جیتنے والی ٹیم گروپ اے کی ٹیموں سے ٹکرائے گی۔

ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ 15 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا کب ہوگا| urduhumnews.wpengine.com
ایشیا کپ 2018 کے گروپ اور شیڈول

16 ستمبر کو پاکستان اور کوالیفائر ٹیم کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ 17 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان، 17 ستمبر کو بھارت بمقابلہ کوالیفائر، 19 ستمبر کو بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا جبکہ 20 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ پر سپر فور کی کامیاب ٹیم اور سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں