برگن اسٹاک: امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔
پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنز بھی ہال میں پہنچے۔
ایرانی وفد بھی کانفرنس ہال پہنچا اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیر اعظم شہباز شریف سے گلے ملے۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے کانفرنس ہال پہنچ گئے۔
مذاکرات کے آغاز سے قبل امریکی نائب صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن میں مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کردار لائق تحسین ہے، امریکی نائب صدر
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن عظیم دن ہے جو امن لائے گا۔ اور ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات میں اہم کردار ہے۔ اور ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے۔
قطری وزیر اعظم نے شہباز شریف اور سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خطے کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آج جو کچھ ہو رہا ہے تو خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے۔
