برگن اسٹاک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کردار لائق تحسین ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں۔ اور پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل کے لیے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اور امن کے لیے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں متعدد مسائل کا سفارتی حل تلاش کرنے کا اختیار دیا۔ اور ہم نے چند دنوں کے دوران کافی پیشرفت دیکھی ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر آپ لبنان دیکھیں تو گزشتہ 2،3 ہفتوں کے مقابلے میں مثبت پیشرفت ہوئی۔ اور ہم نے گزشتہ چند گھنٹوں میں بہت بڑی پیشرفت کی ہے۔ لبنان جیسی جنگ بندی میں ہمیشہ تھوڑی گڑبڑ ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ایرانی وفد کی ملاقات
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ صرف لبنان ہی نہیں پورے خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ تکنیکی مذاکرات ہر اختلاف کو حل نہ کر سکیں۔ لیکن مذاکرات تاریخ میں پہلی بار بطور ٹیم ایک ساتھ بیٹھنے کا موقع ضرور فراہم کریں گے۔
