برگن اسٹاک: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہو گئی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔
ملاقات برگن اسٹاک میں امریکا ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ رہنماؤں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
رہنماؤں کی ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جبکہ امریکی وفد کے ارکان نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان نے امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا۔ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meeting with Vice President of the United States J.D. Vance on the sidelines of US-Iran technical level talks as a follow -up of Islamabad MoU, being held in Burgenstock, Switzerland, 21 June 2026.#PakistanForPeace pic.twitter.com/vqHHvFhXVR
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 21, 2026
جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کیا اس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ اور ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا کردار زبردست رہا۔
اسٹیو وٹکوف نے “مائی برادر” کہہ کر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گلے لگایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جے ڈی وینس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔ آپ بہت مختصر وقت میں یہاں پہنچ گئے۔ آپ کا سفر کیسا رہا؟
جے ڈی وینس نے کہا کہ میرا سفر بہت اچھا رہا۔ اور آپ نے جو مدد کی اس کے لیے بہت شکریہ۔
امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور قطر بطور ثالث کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اس مؤقف پر قائم ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں چاہتا، مسعود پزشکیان
مبصرین کے مطابق اگر یہ پیش رفت نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے تو اسے خطے کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔
