امریکا نے لبنان کی تنظیم حزب اللّٰہ سے منسلک افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے لئے فنڈز جمع کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں۔ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنا لبنان کے امن کے لیے ضروری ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حزب اللّٰہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، محمود قماطی پر ایران سے رقوم منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی ، رائٹرز کا دعویٰ
اسی طرح لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ سلیمان فرنجیہ پر حزب اللّٰہ کے سیاسی اتحاد کی حمایت کا الزام ہے۔
پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔ پابندیوں کی خلاف ورزی پر امریکی اور غیر ملکی اداروں کو سزا ہو سکتی ہے۔ نامزد افراد کے ساتھ لین دین کرنے والے بینک بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔
