متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کر دی ہے، جس کے بعد وہ اس قانون کو نافذ کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیصلے کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل سہولیات تک رسائی بھی حاصل نہیں ہوگی، جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات، نامناسب مواد، سائبر بُلنگ اور ڈیجیٹل لت سے محفوظ رکھنا ہے، جبکہ انٹرنیٹ کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا بھی اس پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست، عدالت نے نئی ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا
متحدہ عرب امارات اس اقدام کے ذریعے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے خطے میں ایک نئی مثال قائم کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔
آسٹریلیا میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
