پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی ،نئی امن تجاویز میں امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایران کا آبنائے ہرمز کیلئے نئے ادارے کے قیام کا اعلان
مذاکرات جاری رہنے تک امریکا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں سے عارضی طور پر دستبردار ہو گا۔
اس کے علاوہ امریکا نے ایران کے 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پربھی اتفاق کیا ہے۔ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے جوہری پروگرام کی حدود سمیت مذاکرات میں کچھ چیزوں پر لچک دکھائی۔
واشنگٹن نے ایران کے صرف 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے،تہران اپنے جوہری معاملے پر بعد کے مراحل میں بات چیت کرے گا۔
پاکستان کی ثالثی میں امریکا کیساتھ مذاکرات مسلسل جاری ہیں، ایران
ترمیم شدہ تجویز میں جنگ کے مستقل خاتمے اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی مطالبات میں شامل ہے۔
