اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہوں گے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد کیلئے امریکا اور ایران کے مندوبین آج برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر ثالث پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برجنسٹاک میں ہونے والی بات چیت میں فریقین کے کون سے مندوبین شرکت کریں گے اور یہ کس نوعیت کی ہو گی۔
ایرانی صدر ٹرمپ کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی میڈیا کے سامنے لے آئے
سوئس حکومت نے اس ملاقات سے متعلق مزید تفصیل جاری نہیں کی ، ملاقات میں دیگر ممالک کی شرکت سے متعلق بات بھی نئے اعلامیہ سے نکال دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی اور ایرانی صدور کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے تھے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔
