وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، ایران امریکا معاہدے کے مطابق ابتدائی مذاکرات کل برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔
امریکا۔ایران امن معاہدے میں پاکستانی ثالثی کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی
یاد رہے کہ پاکستان نے وہ کر دکھایا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے،اسلام آباد معاہدہ نافذ العمل ہو چکا ہے اور اس پر عملدرآمد جاری ہے۔
اعلیٰ ترین سطح پر سیاسی کامیابی کے بعد رسمی دورے کی اہمیت کم ہو گئی تھی،پاکستان کا مقصد طے شدہ فریم ورک فراہم کرنا اور بحران کو ٹالنا تھا جو حاصل کر لیا گیا۔
اگلےمرحلےمیں پابندیوں کےخاتمے، سمندری سیکیورٹی اورجوہری اقدامات پرالگ تکنیکی مذاکرات ہونگے،پاکستان نےمحض دکھاوےکی میزبانی نہیں کی بلکہ ایک جامع فریم ورک کو تشکیل دیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کل سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے، پاکستان بطور ثالث شریک ہو گا
دورہ ملتوی ہونےکامطلب یہ ہےکہ سفارتکاری رنگ لےآئی اور معاہدہ برقرار ہے،پاکستان اس اہم معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔
