پی آئی اے نے فضائی میزبانوں پر دورانِ ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نئی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لیے دورانِ ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگا دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کیبن کریو کو ڈیوٹی کے دوران کسی بھی صورت سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ انہیں اپنے ہینڈ کیری یا دیگر سامان میں سگار، سگریٹ یا تمباکو سے متعلق اشیا رکھنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ فضائی میزبان صرف پرواز کے دوران ہی نہیں بلکہ ڈیوٹی کے عرصے میں ہوٹل قیام یا عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی نہیں کر سکیں گے۔
ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے، وزیراعظم کی بطور ثالث توثیق
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پیشہ ورانہ نظم و ضبط، ادارہ جاتی معیار اور عملے کے لیے یکساں ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
