وزیراعظم شہبازشریف نےکفایت شعاری اقدامات میں 30جون 2026 تک توسیع کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری گاڑیوں میں ایندھن کےاستعمال میں 50فیصد کمی،60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے احکامات میں بھی 30 جون تک توسیع کی گئی ہے۔
اسی طرح سرکاری افسران اورحکام کےغیرملکی دوروں پربھی پابندی 30جون تک برقراررہےگی،خصوصی کمیٹی کی سفارش پروزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
