امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کا متن رسمی تقریب میں جاری کریں گے،جمعہ کوآبنائے ہرمزمکمل طورپرکھول دی جائے گی،ایران معاہدےپرنیوزکانفرنس کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایم اویوکا میڈیا کے ساتھ چند دنوں میں جائزہ لیں گے،معاہدہ صرف ایک چیز کیلئے ہےکہ ایران کےپاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا،ایران ڈیل جائزے کےلیےکانگریس کوبھیجیں گے۔
معاہدہ منصفانہ ہے ، جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش پر ایران پر جہنم ڈھا دیں گے ، ٹرمپ
ڈیموکریٹس پاگل ہوچکےہیں، وہ کہتےہیں ایران کےپاس جوہری ہتھیارہوناچاہیے،ایران معاہدہ منظوری کیلئے کانگریس کو بھیجنا اچھا فیصلہ ہے،تیل کی آمدو رفت جاری ہے،آبنائے ہرمزسےتیل کےجہازگزر رہے ہیں۔
ایران نےآبنائے ہرمزبندکی، ہم نےبھی کہا ہم ان کی ناکہ بندی کریں گے،آبنائے ہرمزمکمل طورپراوربغیرکسی ٹیکس کےکھل جائے گی،ایران کےساتھ اب ہمارے تعلقات بہترہو گئے ہیں،ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ روس کےتیل پرملنےوالی رعایت ختم ہونےدیں۔
