امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، روس کو چاہیے کہ وہ بھی یوکرین کے ساتھ معاہدہ کر لے۔
فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے امیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نہ ہوتا تواسرائیل کا وجود ہی نہ ہوتا، ایران جوہری ہتھیار بنانے سے صرف 2 ہفتے کی دوری پر تھا۔
ایران کو 300 ارب ڈالر نہیں دے رہے ، ڈیموکریٹس نے جھوٹی خبر پھیلائی ، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ منصفانہ ہے، معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے، توقع ہے ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ آسان ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے، ایران کے پاس اب معقول قیادت ہے، اس کے ساتھ معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے۔ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو جہنم ڈھا دیں گے۔
ٹرمپ نے امریکا کے ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں کوئی پیسہ نہیں لگائے گا۔
ایران کیساتھ ڈیل مکمل ، آبنائے ہرمز جمعہ کو معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی ، ڈونلڈ ٹرمپ
ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کی جنگ کو نسبتاً معمولی تنازع سمجھتا ہوں، نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں، اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللّٰہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے، اب نیتن یاہو کو لبنان کے معاملے میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
