واشنگٹن، امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ جی 7 اجلاس کے دوران اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔
شیڈول کے مطابق ٹرمپ یوکرینی صدرولودیمیرزیلنسکی کے ساتھ جی 7 کے ورکنگ سیشن میں شرکت کریں گے، جس میں یوکرین جنگ اور یورپی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
اس کے علاوہ وہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ خصوصی عشائیے میں بھی شریک ہوں گے، جو پیرس کے ایک میوزیم میں منعقد کیا جائے گا۔
امریکا ایران معاہدہ آخری مرحلے میں، پاکستان اور سعودی عرب کا خیرمقدم
امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ کی ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات اورقطرسمیت مشرق وسطیٰ کے دیگراہم رہنماؤں سے بھی بات چیت شامل ہے، جس میں خطے کی سکیورٹی، توانائی اور سفارتی تعاون زیرغورآئے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ فرانس اورمصر کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن کا مقصد عالمی سطح پر جاری کشیدگی، اقتصادی تعاون اور علاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
