اسلام آباد، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل منعقد ہونے کی توقع ہے، جو خطے میں ایک اہم سفارتی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
ایران نے ایم او یو پر دستخط سے متعلق نئی وضاحت جاری کردی
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مذاکرات اور ثالثی کے عمل میں پاکستان کی مسلسل اور مثبت کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کردار کی زبردست تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے مصر میں رواں ماہ ہونے والے ریجنل فور اجلاس کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
