استور، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پریزائیڈنگ آفیسر الیاس خاکی انتخابی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے راستے میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق تریشنگ کے قریب انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
الیاس خاکی انتخابی ڈیوٹی کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ انتخابی عملے اور سرکاری حلقوں میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
