وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس نوعیت کی قابلِ مذمت کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس نازک وقت میں برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
Pakistan strongly condemns the blatant attacks carried out against the brotherly Kingdom of Saudi Arabia last night.
Such reprehensible actions constitute a violation of the sovereignty and territorial integrity of the Kingdom of Saudi Arabia and have the potential to further…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں نے میزائل حملے کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل تباہ کردیے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یمن میں سعودی اتحادی فورس کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے تاہم ملکی فضائی دفاع نظام نے میزائل فضا میں تباہ کردیے۔
راولاکوٹ:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کا حملہ،سکیورٹی اہلکار شہید
واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب پر صنعا ائیرپورٹ پر فضائی حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ تھا اس کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اس طرح گزشتہ رات کو حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد امریکی نیوز ویب سائیٹ ‘ایکسیوس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو یمن میں “ایران نوازحوثی باغیوں” کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے امریکی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس یا سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ (یمن) کی صورتحال پرہنگامی اجلاس کے دوران بھی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
