این ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ، کئی شہروں میں آندھی اورموسلادھار بارش کی پیشگوئی
چترال، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ،مظفرآباد، نیلم، باغ اور راولاکوٹ میں مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،غذر، دیامر، تانگیر اور گلگت کے علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری رسپانس کے لیے الرٹ رہنے اور ضروری مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی ، خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔
محکمہ موسمیات نے مون سون میں بارشوں سے متعلق پیشگوئی کر دی
بروقت معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں،این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔
