وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم سپلائی کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہے۔
گندم فی من 3700 سے 4700 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، سیکرٹری فوڈ سیفٹی
پاسکو کے ذریعے فوری اور موثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی،وزیراعظم کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کیلئےعملی قدم ہے۔
